قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 ،تحریک انصاف کاخفیہ منصوبہ کامیاب،بڑے بڑے ”جال“میں پھنس گئے
لاہور(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 ،تحریک انصاف کاخفیہ منصوبہ،بڑے بڑے ”جال“میں پھنس گئے، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اس حلقے کے الیکشن کیلئے ہم نے پہلے سے ہی تیاری کررکھی تھی اور سرکاری اہلکاروں ،ڈی سی او سمیت مختلف ویڈیوز بنالی گئی ہیں یہاں تک کہ ہر یونین کونسل میں پچاس پچاس لاکھ روپے اور ہر کونسلر کو پچیس پچیس لاکھ روپے دیئے گئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی تحریک انصاف سب سامنے لائے گی ، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے سرکاری وسائل اور پیسے کابے دریغ استعمال کیا جس کی ویڈیوز بنالی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ الیکشن صرف اس لئے لڑاگیا کہ کوئی بھی سیاستدان الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹتا مگر اس کے پس پردہ مقاصد ان مذموم ہتھکنڈوںکو سامنے لانا تھا جو الیکشن جیتنے کے لئے استعمال کئے گئے۔
Comments
Post a Comment