خیبرپختونخواحکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر میگاپراجیکٹ کاآغازکر دیا

خیبرپختونخواحکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر میگاپراجیکٹ کاآغازکر دیا

صوبائی موٹروے بنانے کااعلان ، افتتاح آج ہوگا

پشاور(آن لائن۔25اگست۔2016ء)خیبرپختونخواحکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر میگاپراجیکٹ کاآغازکرتے ہوئے صوبائی موٹروے بنانے کااعلان کیاہے جس کا افتتاح آج بروز جمعرات ہوگاجس پر41ارب روپے کی لاگت آئیگی جسے ڈیرھ سال میں مکمل کیاجائیگا۔مشیربرائے مواصلات اکبرایوب نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ کرنل شیرخان سٹیڈیم سے چکدرہ چوک تک 81کلومیٹر اس موٹروے کی لمبائی ہوگی جس پر 31ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں سے پانچ ارب روپے موٹروے کیلئے زمین کی خریداری اور 36لاکھ روپے سڑک کی تعمیر پرخرچ ہونگے اور اس پورے موٹروے میں چھ انٹرچینج ہونگے جس میں مردان سمیت صوابی،سوات،اپردیر،لوئردیراورچترال کو خصوصی فائد ہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایک گیم چینجرمنصوبہ ہے جس سے دوگھنٹے دس منٹ کی مسافت کم ہوجائے گی اورتعمیر کا پورامنصوبہ فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے حوالے کیاگیاہے۔81کلومیٹراس لمبے موٹروے میں ڈیڑھ ڈیڑھ کلومیٹرکے دوٹنل بھی آئینگے اوراس سے سیاحت اور علاقائی ترقی میں خصوصی اہمیت حاصل ہوگی

Comments