کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کی مستعفی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ انہیں امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکن دھمکیاں دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارم عظیم فاروقی نے ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکن انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کے پاس سارے ثبوت ہیں، اسکا مقدمہ درج کرائیں گی یہ پاکستان نہیں کہ پولیس اسے آسان لے۔یاد رہے کہ ارم عظیم فا روقی نے قائد متحدہ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔
Comments
Post a Comment