Skip to main content
نو منتخب مئیر کراچی نے جئے بھٹو، جئے متحدہ اور جئے عمران خان کے نعرے لگا دئے
نو منتخب مئیر کراچی نے جئے بھٹو، جئے متحدہ اور جئے عمران خان کے نعرے لگا دئے
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء): نو منتخب مئیر کراچی وسیم اختر نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود نعرہ لگا دیتا ہوں تا کہ سب کو تسلی ہو جائے ۔ اتنا کہنے پر انہوں نے جئے متحدہ، جئے بھٹو اور جئے عمران خان کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے عوام کا مشکور ہوں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم مل کر کراچی کے مسائل کو حل کریں گے ۔ کراچی کے مسائل ہماری انگلیوں پر ہیں، گذشتہ ادوار میں کراچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے بھی یہی کہوں گا کہ ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔
سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کروں گا جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخاب ہوئے
Comments
Post a Comment