پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا،حیرت انگیز فیصلہ بھی سامنے آگیا


pak west

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا،حیرت انگیز فیصلہ بھی سامنے آگیا


لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، سیریز میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ بھی کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی ۔ سیریز تین ٹی ٹوینٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہے۔20ستمبر کو ویسٹ انڈیز ایمریٹس الیون کے ساتھ وارم اپ میچز کھیلے گی، پہلا ٹی ٹونٹی 23ستمبر ،دوسرا 24ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹی ٹونٹی شارجہ میں 27ستمبر کو ہو گا۔پہلا اور دوسرا ون ڈے 30اور دو اکتوبر کو شارجہ جبکہ تیسرا ون ڈے 5اکتوبر کو ابو ظہبی میں ہو گا، ویسٹ انڈیز اورپی سی بی پیٹرنز الیون کی ٹیمیں تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ 7سے 9اکتوبر کو شارجہ میں کھیلیں گی۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ 13سے 17اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21سے 25اکتوبر تک ابو ظہبی جبکہ تیسرا ٹیسٹ 30اکتوبر سے 3نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

Comments