وہی ہوا جس کی توقع تھی ۔۔۔بلڈوزر پھر گئے

mqm

وہی ہوا جس کی توقع تھی ۔۔۔بلڈوزر پھر گئے

کراچی (این این آئی) انتظامیہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دفاتر گرانا شروع کردیئے ہیں۔ جمعرات کو شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 104 اور بھینس کالونی میں واقع دفاتر گرادیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اس بات کا فیصلہ بھی کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر بنائے گئے ایم کیو ایم کے دفاتر بھی گرادیئے جائیں گے۔ دوسری جانب تعلیمی اداروں میں اے پی ایم ایس او کی جانب سے متحدہ قائد الطاف حسین کی لگائی گئی تصاویر کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Comments