پاک فوج کی ٹیم نے دنیا کے14ممالک کو پیچھے چھوڑ کراہم مقابلہ جیت لیا
بیجنگ(این این آئی) پاک فوج کی ٹیم نے بیجنگ میں انٹر نیشنل اسنائپنگ مقابلہ جیت لیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے نائیک ارشد کو مقابلوں کے بہترین اسنائپر کا ایوارڈ دیا گیا ۔پاکستان آرمی نے انفرادی اور ٹیم کی سطح پر مقابلوں میں پہلی پوزیشن لی ۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سنائپر مقابلوں میں 14ممالک کی 21ٹیموں نے حصہ لیا ۔
Comments
Post a Comment