منوہر پاریکر کی ”پاکستان جہنم” بیان پر سخت مخالفت

mano4b

نئی دہلی( 27اگست  2016) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک بیان میں پاکستان کو جہنم سے تشبیہ دی تھی جس کی پہلے تو بھارتی اداکارہ وسیاستدان رمیا نے مخالفت کی تھی اور اب سکھوں کے مصنف نے انڈین وزیر کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ دی نیوز ٹرائب کو بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی وزیر دفاع کو ہندوستانی سکھ مصنف نے کرارا جواب دیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کو جنہم سے تشبیہ دی تھی جس پر بھارتی پنجاب کے سکھ مصنف اتم جیت سنگھ نے منوہر پاریکر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرونانک کی پیدائش کی سرزمین ہے پاکستان' وہ جگہ ہے جہاں سکھوں کی ثقافتی اور مذہبی اقدار جڑی ہیں ۔ قبل ازیں بھارتی اداکارہ وسابق رکن پارلیمان رمیا نے بھی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان کی مخالفت کی تھی ۔ رمیا کا کہنا تھا کہ ''پاکستان جہنم نہیں ہے' وہاں کے لوگ ہم جیسے ہی ہیں اور وہاں ہماری اچھی دیکھ بھال کی گئی''۔

Comments